the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


متحدہ عرب امارات کی عدالت نے القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم سے تعلق کے الزام میں 7 غیر ملکیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابو ظہبی میں وفاقی عدالت عظمیٰ کے اسٹیٹ سیکیورٹی سرکٹ نے 9 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت کی ، ملزمان پر القاعدہ سے وابستہ سیل میں شرکت، شام میں برسرپیکار جنگجو گروپ النصرۃ فرنٹ میں شمولیت کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے اور بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے، عدالت نے سماعت مکمل



ہونے کے بعد 9 میں سے ایک ملزم کو عمر قید اور 6 کو 7،7 سال قید اور دو لاکھ 72 ہزار دالکرز فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ 2 کو ناکافی شہادتوں کی وجہ سے بری کردیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے گئے تمام افراد غیر ملکی ہیں تاہم کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ان کے آبائی ملک بھجوا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال سے اب تک درجنوں افراد کو مختلف بنیاد پرست تنظیموں سے تعلق کے الزام میں  قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.